خفیہ دستاویزات کے افشا سے ایڈمرل مولن دہشت زدہ،پینٹاگون نے تحقیقات شروع کردی

 

 
 

نیوز نمبر :  7556              Visited: 22                 

 

 

 [Prev]  [Next]       


خفیہ دستاویزات کے افشا سے ایڈمرل مولن دہشت زدہ،پینٹاگون نے تحقیقات شروع کردی     


 


واشنگٹن........افغان جنگ کے بارے میں افشا کی جانیوالی خفیہ دستاویزات نے امریکی افواج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن کو دہشت زدہ کر دیا جبکہ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان جیف مورل کا کہنا ہے کہ وکی لیکس کی رپورٹس مجرمانہ فعل ہے ، راز افشا ہونے کے باوجود افغان حکمت عملی نہیں بدلیں گے۔ اے ایف پی کے مطابق کابل سے افغانستان جاتے ہوئے اپنے خصوصی طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی مسلح افواج کے سربراہ مائیک مولن نے کہا کہ ان ہزاروں دستاویزات کے افشا نے نہ صرف مجھے خوفزدہ کر دیا ہے بلکہ ان غیر مصدقہ خفیہ رپورٹس کے اجرا سے افغانستان میں برسرپیکار ہمارے فوجیوں کی زندگی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعہ کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس بات کا خیال نہیں رکھتے کہ کسی قسم کی معلومات افشا کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا عملہ اس بات کا تعین کر رہا ہے کہ ان افشا کی گئی معلومات میں کیا بات نئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سامنے والی معلومات نئی نہیں ہیں ان میں معاملات پر سینئر امریکی حکام نے گزشتہ سال اس پر غور کیا تھا کہ جب افغان جنگ کیلئے نئی حکمت عملی تیار کی۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور آئی ایس آئی کردار کی تعریف کی۔ ادھر امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پینٹاگون کے ترجمان جیف مورل نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردیں گئی ہیں اور ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا ان معلومات میں کوئی ایسی بات تو شامل نہیں جو ہماری فورسز کو نقصان پہنچا سکتی ہو۔ یہ ہمارے سر پر اچانک آ پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصان کا اندازہ لگانے کے لئے 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ ادھر ویب وکی لیکس عہدیدار نے بتایا کہ انہوں نے کسی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 ہزار معلومات کو روک لیا ہے جن میں ان پاکستانیوں اور افغانیوں کے نام شامل ہیں جنہوں نے امریکا سے تعاون کیا تھا جبکہ دوسری طرف سابق اور موجودہ خفیہ اہلکاروں نے کہا کہ دستاویزات کے انکشاف سے ان لوگوں کے لئے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں جنہوں نے تعاون کیا اور امریکی اتحادیوں کے ساتھ معلومات کے تبادلے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔



Send to Others Printable View

 ) آپ کے راۓ :

 

 Name

 E-mail

 URL

 

آپ کا پتہ اور پوسٹل کوڈ محفوظ رہے گا

پچھلے مطالب

 • غیرملکی ہاتھ ملک توڑنے کی سازش کررہا ہے، بلوچستان سے ایک لاکھ آبادکاروں کو نکال دیاگیا، رحمن ملک

 • کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

 • سردار عتیق بلامقابلہ آزادکشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب

 • پاکستان نے امریکی افواج کے 4 سو ارکان کو ویزے جاری کر دیئے

 • جوہری پروگرام کو امریکا کی بھرپور حمایت حاصل ہے، اسرائیلی وزیراعظم

اگلے مطالب

 • دہشت گردی کے ملزم کو 90 روز حراست میں رکھنے کا اختیار، فون ٹیپ ہوسکیں گے، انسداد دہشت گردی ترمیمی بل

 • کراچی میں طوفانی بارش، 10 افراد جاں بحق، سڑکیں زیرآب مواصلاتی نظام درہم برہم

 • امریکا: عراق کی تعمیر نو کیلئے مختص8.7 بلین ڈالرز کی ر قم کاریکارڈ غائب

 • اسرائیل نے عرب آبادی پر مشتمل ایک گاؤں کو مسمار کر دیا

 • حادثے کا شکار طیارے میں سوار افراد کی فہرست

Sunday, September 05, 2010

Visit English Version

 

سرچ

خبريں
خبر نامہ

 آپکی نظرمیں

پاکستان میں دہشت گردی، امریکا، بھارت اور اسرائیل ملوث ہوسکتے ہیں

  ہاں
  نہیں
  پتہ نہیں

Sponsors Links

Pakistan peoples party

Pakistan Muslim League (Q)

Pakistan Muslim League (N)

Home | Archive | Search | Contact Us |  Links