کسی کی خواہشات کی تکمیل نہیں کرسکتے، عوام کو جوابدہ ہیں، وہی کرینگے جو ملکی مفاد میں ہوگا،وزیراعظم گ

 

 
 

نیوز نمبر :  7543              Visited: 14                 

 

 

 [Prev]  [Next]       


کسی کی خواہشات کی تکمیل نہیں کرسکتے، عوام کو جوابدہ ہیں، وہی کرینگے جو ملکی مفاد میں ہوگا،وزیراعظم گیلانی


         


لاہور......... وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت صرف اپنے عوام کو جواب دہ ہے، ہم کسی کی خواہشات کی تکمیل نہیں کر سکتے وہی کرینگے جو ملکی مفاد میں ہو گا، چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع انتظامی معاملہ ہے اسے سیاسی رنگ نہ دیا جائے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے جائزہ کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے، حکومت میڈیا پر ہر گز پابندی نہیں لگائے گی،رمضان میں چینی کی قلت ہوئی تو متعلقہ اداروں کیخلاف ایکشن لوں گا، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا رحمن ملک پر دہشت گردی کے حوالے سے معلومات شیئر نہ کرنے کا الزام غلط ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل ہسپتال لاہور میں مسلم لیگ(ن)کے رہنما جاوید ہاشمی کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے یہ الزام غلط ہے کہ وزیر داخلہ کے کہنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسا ہر گز نہیں جبکہ تمام ادارے رحمن ملک کے ماتحت بھی نہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں میڈیا پر ہر گز پابندی نہیں لگائی جاسکتی کیونکہ میرا خود میڈیا سے تعلق ہے۔ میڈیا نے جمہوریت کی بحالی کیلئے بہت جدوجہد کی ہے لہٰذا موجودہ جمہوری دور میں میڈیا پر پابندی نہیں لگ سکتی۔وزیر اعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع انتظامی معاملہ ہے، تاہم اس پر تبصرہ نہیں کیا جاسکتا۔وزیر اعظم نے کہاکہ ایچ ای سی کے چیئرمین کی ان سے کوئی ملاقات نہیں ہو ئی جبکہ گزشتہ روز محکمہ تعلیم کے افسران کی ان سے ہونیوالی ملاقات کا جعلی ڈگریوں سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی ڈگریوں کا معاملہ اب الیکشن کمیشن میں جا چکا ہے۔



Send to Others Printable View

 ) آپ کے راۓ :

 

 Name

 E-mail

 URL

 

آپ کا پتہ اور پوسٹل کوڈ محفوظ رہے گا

پچھلے مطالب

 • نوشہرہ: شدت پسندوں کی فائرنگ، صوبائی وزیرمیاں افتخار کا اکلوتا بیٹا شہید، بھتیجا زخمی

 • کراچی ملک کا معاشی حب ہے، امن و امان خراب نہیں ہونے دینگے، صدر

 • اورکزئی : سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 45 جنگجو ہلاک، کرم میں 5 عسکریت پسند مارے گئے

 • رمضان پیکیج، 20 کلو آٹا 400 روپے کا ملے گا، 2 لاکھ ٹن چینی خود درآمد کرینگے، شہباز شریف

 • اسرائیلی کے جارحانہ عزائم کا خاتمہ ناگزیر ہے، فلسطین فاؤنڈیشن

اگلے مطالب

 • پاکستان نے 15 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ کرکٹ میں ہرادیا، ملک بھر جشن، آتش بازی

 • کراچی میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کا کریک ڈاؤن، رابعہ سٹی، پٹھان کالونی، داؤد اپارٹمنٹ اور فل

 • کراچی: ٹارگٹ کلنگ میں شدت، دہشت کا راج ،مزید 8 ہلاک، سخت کشیدگی، شہر میں سناٹا

 • اسلام آباد: طيارہ گرکر تباہ،150 مسافر سوار تھے

 • مختلف علاقوں سے 43افراد کی گرفتاری، اسلحہ برآمد

Sunday, September 05, 2010

Visit English Version

 

سرچ

خبريں
خبر نامہ

 آپکی نظرمیں

پاکستان میں دہشت گردی، امریکا، بھارت اور اسرائیل ملوث ہوسکتے ہیں

  ہاں
  نہیں
  پتہ نہیں

Sponsors Links

Pakistan peoples party

Pakistan Muslim League (Q)

Pakistan Muslim League (N)

Home | Archive | Search | Contact Us |  Links