اسرائیلی فوج کی فائرنگ، دوفلسطینی شہید
غزہ... اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطینی اسپتال ذرائع کے مطابق اسرائیلی فو ج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ادھراسرائیل نے مغربی کنارہ میں چالیس فلسطینیوں خاندانوں کو بے دخل کرکے بیس مکانات منہدم کردئیے۔پوری دنیا کی مخالفت اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی مذمت کے باوجود اسرائیل کا مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی املاک پر قبضے کا سلسلہ جاری ہے۔ صیہونی فوج نے وحشیانہ کارروائی میں چالیس فلسطینی خاندانوں کو گھر سے بے دخل کرکے بیس مکانات منہدم کردیئے۔ مکانات نابلس کے گاؤں تانا کے کسانوں کی ملکیت تھے۔