تائیوان: امریکی اسلحے کی فراہمی ،چین کاردعمل
بیجنگ.... چین نے ایک بار پھر امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ تائیوان کو اسلحے کی فراہمی سے باز رہے۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی نائب وزیرخارجہ ہی یافی نے اپنے بیان میں امریکا کی جانب سے تائیوان کو اسلحے کی فروخت کو اندرونی معاملات میں مداخلت قراردیا ہے اور امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر تائی پے کو اسلحے کی فروخت کا یہ معاہدہ ختم کرے ۔ اپنے بیان میں ان کاکہنا ہے کہ اس امریکی اقدام سے چین اور امریکا کے درمیان تعلقات کمزور ہوسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل چینی وزارت دفاع نے بھی تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ چین اس حوالے سے کسی بھی ضروری کارروائی سے متعلق اپنا حق محفوظ رکھتا ہے ۔