طیارہ حادثہ ،20 لاشیں اور9 زخمی نکال لیے گئے

 

 
 

نیوز نمبر :  7565              Visited: 24                 

 

 

 [Prev]  [Next]       


 طیارہ حادثہ ،20 لاشیں اور9 زخمی نکال لیے گئے


 


اسلام آباد ....... ترکی سے براستہ کراچی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جانے والا نجی ائیر لائن( ائیر بلو) کا طیارہ مارگلہ پہاڑیوں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔حکام کے مطابق طیارے میں 157 افراد سوار تھے۔جہاز کے ملبے سے20لاشیں اور9 افراد کو زندہ حالت میں نکال لیا گیا جبکہ جب کہ گیارہ خوش قسمت مسافر کنفرم ٹکٹ کے باوجود سوار ہونے سے رہ گئے تھے۔جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں دوسری جانب اسلام آباد ایئرپورٹ ہیلپ ڈیسک قائم کردی گئی ہے۔
طیارہ کراچی سے اسلام آباد کیلئے صبح سات بجکر پچاس منٹ پر روانہ ہوا تھااور اسے نو بجکر تیس منٹ پر اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو ائیر پورٹ پر لینڈ کرنا تھا تاہم یہ نو بجکر بائیس منٹ پر مارگلہ کی پہاڑیوں کے قریب کوہ دامن کے بائیں جانب گہرے جنگل میں جاگرا۔ ذرائع کے مطابق حادثہ سے قبل طیارہ ایک بار رن وے کے اوپر سے بھی گزرا تاہم وہ لینڈ نگ کی اجازت نہیں دی گئی۔عینی شاہدین کے مطابق طیارے کو پیر سوہاوا کی پہاڑیوں سے ٹکراتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور گہرا دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔
ائیر بلو کے ترجمان راحیل کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ائیر بس 320 تھا اور یہ ایک نیا اور جدید طیارہ تھا ، اس میں کوئی تیکنیکی خرابی نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈ نگ سے قبل پیش آیا۔ تحقیقات کے بعد ہی حادثہ کی وجوہات سامنے آئیں گی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں تاہم دشوار گزار راستہ ہونے کے باعث امدادی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے طیارے میں سوار مسافروں میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔
حادثے کے بعد وفاقی دارالحکومت کی تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور تمام عملے کو اسپتالوں میں طلب کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عامر احمد کے مطابق اب تک تین زخمی افراد کی بھی اطلاع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ تک کوئی سڑک موجود نہیں ، یہ ایک پتھریلا علاقہ ہے ، جھاڑیوں کے باعث زمین نظر نہیں آ رہی لہذا یہاں پیدل جانا بھی انتہائی مشکل ہے ، اس تمام تر صورتحال میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہی امداد ممکن ہے۔ امدادی ٹیموں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہی جائے وقوعہ پر پہنچایا جا رہا ہے اور اب تک 20 لاشیں اور9 زخمیو ں کوتباہ ہونے والے طیارے کے ملبے سے نکالا جا چکا ہے۔حادثے کے شکار ہونے والے طیارے کے پائلٹ پرویز چوہدری اور منتج الدین تھے۔ جبکہ ایئر ہوسٹسز میں امہ حبیبہ ،حنا عثمان، جویریہ فراز اور ناہید بھٹی شامل تھیں۔



Send to Others Printable View

 ) آپ کے راۓ :

 

 Name

 E-mail

 URL

 

آپ کا پتہ اور پوسٹل کوڈ محفوظ رہے گا

پچھلے مطالب

 • طیارہ حادثہ:تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم

 • بدقسمت طیارے میں 8 بچے ،115 مرد ،22 خواتین سوار تھیں

 • فضائی حادثے کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

 • حادثے کا شکار طیارے میں سوار افراد کی فہرست

 • اسرائیل نے عرب آبادی پر مشتمل ایک گاؤں کو مسمار کر دیا

اگلے مطالب

 • طیارہ حادثہ ،بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات

 • ڈاکٹرعافیہ صدیقی کوبارہ سال قیدہوسکتی ہے،وکلاء

 • سکھر:بچوں کے اغواء و فروخت میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار

 • طیارہ حادثہ، سینیٹ اجلاس آج شام اور کابینہ کا اجلاس اگلے ہفتہ تک ملتوی

 • دہشتگرد اسلام اور امت مسلمہ کے دشمن ہیں،ڈاکٹر طاہرالقادری

Sunday, September 05, 2010

Visit English Version

 

سرچ

خبريں
خبر نامہ

 آپکی نظرمیں

پاکستان میں دہشت گردی، امریکا، بھارت اور اسرائیل ملوث ہوسکتے ہیں

  ہاں
  نہیں
  پتہ نہیں

Sponsors Links

Pakistan peoples party

Pakistan Muslim League (Q)

Pakistan Muslim League (N)

Home | Archive | Search | Contact Us |  Links