امریکی اور جنوبی کوریا کی مشترکہ بحری جنگی مشقیں جاری

 

 
 

نیوز نمبر :  7550              Visited: 9                 

 

 

امریکی اور جنوبی کوریا کی مشترکہ بحری جنگی مشقیں جاری


         


ٹوکیو ................ شمالی کوریا کے خطرے سے نمٹنے کیلئے امریکا اور جنوبی کوریا کی بحری جنگی مشقیں جاپان کی سمندری حدود میں جاری ہیں جس میں امریکا اور جنوبی کوریا کی بحری افواج شرکت کر ر ہی ہیں، جبکہ جاپانی فوج بحیثیت مبصر ان مشقوں میں شامل ہے۔ شمالی کوریا نے مشقوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ فوجی مشقوں میں 8 ہزار فوجی شرکت کر رہے ہیں جب کہ 20 سے زیادہ بحری جنگی جہاز ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں اور ایٹمی ہتھیاروں سے لیس امریکی ایئر کرافٹ کیریئر تباہ کن بحری جہاز ’جارج واشنگٹن‘ ا ن مشقوں میں اہم کردار ادا کرر ہا ہے۔ ان مشقوں میں آبدوزیں بھی حصہ لے رہیں ہیں۔ دوسری جانب شمالی کوریا نے مشترکہ جنگی مشقوں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی افواج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے اور انتباہ جاری کیا ہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا کی افواج کی جانب سے کسی بھی ’شرارت‘ کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔



Send to Others Printable View

 ) آپ کے راۓ :

 

 Name

 E-mail

 URL

 

آپ کا پتہ اور پوسٹل کوڈ محفوظ رہے گا

پچھلے مطالب

 • نابلس: حضرت یوسف کے مزار پر یہودیوں کا حملہ، مقبرے کو جزوی نقصان

 • مختلف علاقوں سے 43افراد کی گرفتاری، اسلحہ برآمد

 • اسلام آباد: طيارہ گرکر تباہ،150 مسافر سوار تھے

 • کراچی: ٹارگٹ کلنگ میں شدت، دہشت کا راج ،مزید 8 ہلاک، سخت کشیدگی، شہر میں سناٹا

 • کراچی میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کا کریک ڈاؤن، رابعہ سٹی، پٹھان کالونی، داؤد اپارٹمنٹ اور فل

اگلے مطالب

 • جوہری پروگرام کو امریکا کی بھرپور حمایت حاصل ہے، اسرائیلی وزیراعظم

 • پاکستان نے امریکی افواج کے 4 سو ارکان کو ویزے جاری کر دیئے

 • سردار عتیق بلامقابلہ آزادکشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب

 • کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

 • غیرملکی ہاتھ ملک توڑنے کی سازش کررہا ہے، بلوچستان سے ایک لاکھ آبادکاروں کو نکال دیاگیا، رحمن ملک

Sunday, September 05, 2010

Visit English Version

 

سرچ

خبريں
خبر نامہ

 آپکی نظرمیں

پاکستان میں دہشت گردی، امریکا، بھارت اور اسرائیل ملوث ہوسکتے ہیں

  ہاں
  نہیں
  پتہ نہیں

Sponsors Links

Pakistan peoples party

Pakistan Muslim League (Q)

Pakistan Muslim League (N)

Home | Archive | Search | Contact Us |  Links