نابلس: حضرت یوسف کے مزار پر یہودیوں کا حملہ، مقبرے کو جزوی نقصان

 

 
 

نیوز نمبر :  7549              Visited: 10                 

 

 

نابلس: حضرت یوسف کے مزار پر یہودیوں کا حملہ، مقبرے کو جزوی نقصان       


 


نابلس............. مغربی کنارے کے شہر نابلس کے مشرق میں برگزیدہ پیغمبرحضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر یہودی آباد کاروں نے حملہ کردیا۔جس سے مقبرے کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق نابلس کے مشرق میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر 600 یہودی آباد کاروں نے داخل ہو کر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔ اس دوران انتہا پسند صیہونیوں نے تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسوم بھی ادا کیں جبکہ مقبرے پرحملے کے دوران اسرائیلی فوج اور پولیس کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجودتھی لیکن وہ صرف خاموش تماشائی بنی رہی۔ ادھر اسرائیلی فوج کی ایک بڑی تعداد نے نابلس میں بلاطہ مہاجر کیمپ میں داخل ہو کر گھر گھر تلاشی لی تاہم کسی شخص کی گرفتاری سے متعلق کسی قسم کی اطلاعا ت موصول نہیں ہو سکیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ رات گئے شہر کے مشرق میں مزاحمت کاروں کی طرف سے فوریک کے علاقے میں صیہونی فوج پر کمین گاہ سے حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم فوج کی گشتی پارٹی نے مزاحمت کاروں کا یہ حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔



Send to Others Printable View

 ) آپ کے راۓ :

 

 Name

 E-mail

 URL

 

آپ کا پتہ اور پوسٹل کوڈ محفوظ رہے گا

پچھلے مطالب

 • مختلف علاقوں سے 43افراد کی گرفتاری، اسلحہ برآمد

 • اسلام آباد: طيارہ گرکر تباہ،150 مسافر سوار تھے

 • کراچی: ٹارگٹ کلنگ میں شدت، دہشت کا راج ،مزید 8 ہلاک، سخت کشیدگی، شہر میں سناٹا

 • کراچی میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کا کریک ڈاؤن، رابعہ سٹی، پٹھان کالونی، داؤد اپارٹمنٹ اور فل

 • پاکستان نے 15 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ کرکٹ میں ہرادیا، ملک بھر جشن، آتش بازی

اگلے مطالب

 • امریکی اور جنوبی کوریا کی مشترکہ بحری جنگی مشقیں جاری

 • جوہری پروگرام کو امریکا کی بھرپور حمایت حاصل ہے، اسرائیلی وزیراعظم

 • پاکستان نے امریکی افواج کے 4 سو ارکان کو ویزے جاری کر دیئے

 • سردار عتیق بلامقابلہ آزادکشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب

 • کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

Sunday, September 05, 2010

Visit English Version

 

سرچ

خبريں
خبر نامہ

 آپکی نظرمیں

پاکستان میں دہشت گردی، امریکا، بھارت اور اسرائیل ملوث ہوسکتے ہیں

  ہاں
  نہیں
  پتہ نہیں

Sponsors Links

Pakistan peoples party

Pakistan Muslim League (Q)

Pakistan Muslim League (N)

Home | Archive | Search | Contact Us |  Links