پاکستان میں امریکی فوج کے خفیہ آپریشنز بند کئے جائیں،ارکان کانگریس

 

 
 

نیوز نمبر :  7529              Visited: 14                 

 

 

 [Prev]  [Next]       


پاکستان میں امریکی فوج کے خفیہ آپریشنز بند کئے جائیں،ارکان کانگریس


         


واشنگٹن. . . . .. . . امریکی قانون سازون نے پاکستان میں امریکی فوج کی خفیہ کارروائیاں رکوانے کامطالبہ کردیا۔امریکی ایوان نمائنداگان کے ڈیموکریٹک رکن ڈینس کیو چینچ کا کہنا ہے کہ ایسی خبریں ملی ہیں کہ پاکستان میں امریکی فوج کانگریس کی منظوری کے بغیر خفیہ کارروائیاں کررہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکی فوج کی ایسی کوئی بھی کارروائیاں1973 کے وار پاور قرار داد کی خلاف ورزی ہے جس کے تحت امریکی صدر کانگریس کی منظوری کے بعد ہی کارروائیاں کرنے کے لیے بیرون ملک امریکی فوجی دستے بھیجواسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے امریکی ایوان میں ایسی کوئی بھی کارروائیاں روکنے کے لیے قرار داد پیش کی جائے گی۔امریکی ایوان نمائنداگان کے ری پبلکن رکن ران پال کا بھی کہنا تھا کہ امریکی فوج نے کسی اطلاع کے بغیر پاکستان میں اپنی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ران پال کا کہنا تھا کہ امریکی صدر بارک اوباما کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان میں ڈرون حملے بڑھ رہے ہیں جن کا کوئی فائدہ نہیں۔ران پال نے کہا کہ ایسی خفیہ کارروائیاں امریکا کوتحفظ فراہم کرنے کی بجائے اس کے دشمنوں میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔



Send to Others Printable View

 ) آپ کے راۓ :

 

 Name

 E-mail

 URL

 

آپ کا پتہ اور پوسٹل کوڈ محفوظ رہے گا

پچھلے مطالب

 • جنرل اسٹینلے میک کرسٹل امریکی فوج سے ریٹائرہوگئے

 • پاکستان اور بھارت سیاچن سے فوجیں واپس بلالیں، صدر زرداری

 • جنرل کیانی کی ملازمت میں توسیع بیرونی دباؤ پر نہیں کی، صدر، وزیراعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف 2013ء تک

 • کراچی میں فائرنگ کے واقعات، متحدہ کے کارکن سمیت 4 جاں بحق، ہنگامے، فائرنگ، کشیدگی، کئی گاڑیاں اور دک

 • اوباما کے صدر بننے کے بعد پاکستان پر امریکی ڈرون حملوں میں3 گنا اضافہ

اگلے مطالب

 • راولپنڈی:ضلع کچہری میں مسلح شخص کی زیر حراست قیدیوں پر فائرنگ

 • جنوبی وزیرستان: ڈرون حملہ، 18 ہلاک

 • پاک افغان تجارتی معاہدہ ہمارے مفاد میں نہیں.....آغا مسعود حسین

 • تقسیم افغانستان کے امکانات ....جرگہ…سلیم صافی

 • مسئلہ کشمیر ۔ غیرمشروط مذاکرات یا عالمی دباؤ....مختار احمد بٹ

Sunday, September 05, 2010

Visit English Version

 

سرچ

خبريں
خبر نامہ

 آپکی نظرمیں

پاکستان میں دہشت گردی، امریکا، بھارت اور اسرائیل ملوث ہوسکتے ہیں

  ہاں
  نہیں
  پتہ نہیں

Sponsors Links

Pakistan peoples party

Pakistan Muslim League (Q)

Pakistan Muslim League (N)

Home | Archive | Search | Contact Us |  Links