جنرل کیانی کی ملازمت میں توسیع بیرونی دباؤ پر نہیں کی، صدر، وزیراعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف 2013ء تک

 

 
 

نیوز نمبر :  7526              Visited: 14                 

 

 

 [Prev]  [Next]       


جنرل کیانی کی ملازمت میں توسیع بیرونی دباؤ پر نہیں کی، صدر، وزیراعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف 2013ء تک محفوظ ہیں ، وزیراعظم گیلانی   


 


اسلام آباد .............. وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع بیرونی دباؤ پر نہیں کی گئی، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تسلسل اور خطے میں استحکام کیلئے توسیع ناگزیر تھی، صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی مدت 2013ء تک ہے اور ان کی پوزیشن محفوظ ہے، سب کو آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے،حکومت نظام میں تبدیلی لانے کیلئے پُرعزم ہے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا معاہدہ حتمی نہیں، جعلی ڈگری والے ارکان کی حمایت کا تاثر درست نہیں، وزارت تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو قواعد و ضوابط کی پابندی کرنی چاہیے، یتیم اور بے سہارا بچوں کیلئے ملک بھر میں سوئٹ ہومز بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے جمعہ کوسہالہ میں پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام یتیم اور بے سہارا بچوں کیلئے قائم سوئٹ ہوم کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے اور ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں، خطے میں استحکام، امن اور دہشت گردی و عسکریت پسندی کے خلاف جنگ اور پالیسیوں کے تسلسل کیلئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ہے اور ان کی توسیعی مدت کا تعین کر دیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے کوئی بیرونی دباؤ نہیں تھا۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی صرف لیٹر آف انڈر اسٹینڈنگ پر دستخط ہوئے ہیں، حتمی معاہدہ نہیں ہوا۔ وزیر خزانہ، وزیر تجارت اور وزیر خارجہ کو انہوں نے ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے میڈیا، سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کو صحیح صورتحال سے آگاہ کریں تاکہ اس حوالے سے پائی جانے والی غلط فہمی دور ہو سکے۔وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات کے خلاف عائد کیے جانے والے الزامات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ الزامات تو صرف الزامات ہوتے ہیں، اگر کوئی ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے جانے چاہئیں۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ عسکریت پسندی و دہشت گردی کی وجہ سے بے گھر ہونے والے اور یتیم اور بے سہارا بچوں کیلئے ملک بھر میں سوئٹ ہومز تعمیر کیے جائیں گے،



Send to Others Printable View

 ) آپ کے راۓ :

 

 Name

 E-mail

 URL

 

آپ کا پتہ اور پوسٹل کوڈ محفوظ رہے گا

پچھلے مطالب

 • کراچی میں فائرنگ کے واقعات، متحدہ کے کارکن سمیت 4 جاں بحق، ہنگامے، فائرنگ، کشیدگی، کئی گاڑیاں اور دک

 • اوباما کے صدر بننے کے بعد پاکستان پر امریکی ڈرون حملوں میں3 گنا اضافہ

 • افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کی کوششیں امریکی خواہشات سے کم ہیں، ہالبروک

 • لاہور: دو پولیس اسٹیشنز پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق،4زخمی

 • کراچی : ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے،صدر

اگلے مطالب

 • پاکستان اور بھارت سیاچن سے فوجیں واپس بلالیں، صدر زرداری

 • جنرل اسٹینلے میک کرسٹل امریکی فوج سے ریٹائرہوگئے

 • پاکستان میں امریکی فوج کے خفیہ آپریشنز بند کئے جائیں،ارکان کانگریس

 • راولپنڈی:ضلع کچہری میں مسلح شخص کی زیر حراست قیدیوں پر فائرنگ

 • جنوبی وزیرستان: ڈرون حملہ، 18 ہلاک

Sunday, September 05, 2010

Visit English Version

 

سرچ

خبريں
خبر نامہ

 آپکی نظرمیں

پاکستان میں دہشت گردی، امریکا، بھارت اور اسرائیل ملوث ہوسکتے ہیں

  ہاں
  نہیں
  پتہ نہیں

Sponsors Links

Pakistan peoples party

Pakistan Muslim League (Q)

Pakistan Muslim League (N)

Home | Archive | Search | Contact Us |  Links