اورکزئی میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 39 جنگجو ہلاک، باجوڑ میں بم دھماکا، امن لشکر کے سربراہ سمیت 3 ہلاک

 

 
 

نیوز نمبر :  7513              Visited: 10                 

 

 

 [Prev]  [Next]       


اورکزئی میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 39 جنگجو ہلاک، باجوڑ میں بم دھماکا، امن لشکر کے سربراہ سمیت 3 ہلاک   


 


ہنگو/ سوات............... اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 39 جنگجو ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ باجوڑ میں ہونے والے 2بم دھماکوں میں امن لشکر کے سربراہ سمیت 3 افراد مارے گئے جبکہ پشاور اور مردان میں میں سرچ آپریشن کے دوران 170سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ خیبر ایجنسی میں نیٹو کیلئے سامان لے جانیوالے 100 کنٹینرز روک لئے گئے۔ شکارپور میں پولیس نے بارود سے بھرے دو ٹرک پکڑ لئے۔ سوات کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مولانا فضل اللہ کو بھی اشتہاری قرار دیتے ہوئے 7 روز کے اندر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا جبکہ کالا کلے میں مقامی لشکر کی کارروائی میں مطلوب عسکریت پسند یوسف عرف اسامہ ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے اپراورکزئی ایجنسی کے علاقے غادے زئی اور غنڈگئی میں بمباری کی گئی جس میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 39 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ پشاور میں جاری آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران پشاور کے علاقے چار سدہ روڈ، مردان اور نوشہرہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں آپریشن کے دوران 170 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے مشتبہ افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔



Send to Others Printable View

 ) آپ کے راۓ :

 

 Name

 E-mail

 URL

 

آپ کا پتہ اور پوسٹل کوڈ محفوظ رہے گا

پچھلے مطالب

 • پاکستان کی نئی ویزا پالیسی سے امریکیوں کی یلغار بڑھے گی

 • کارروائی کرینگے، امریکا اسامہ اور ملا عمر کی موجودگی کا ثبوت دے، وزیراعظم گیلانی

 • بلوچستان: فائرنگ کے واقعات، 7 ہندو ہلاک، بی این پی قلات کے صدر قتل

 • افغانستان سے بھارت کیلئے سامان واہگہ تک آئے گا بھارت کو راہداری نہیں دی، قمر زمان کائرہ

 • چوبیس گھنٹوں کے دوران روئی کی قیمت میں 500تا 600روپے کا اضافہ

اگلے مطالب

 • بلوچستان میں بارشوں سے 20 ہزار افراد متاثر، امدادی آپریشن شروع

 • نیوکلیئر سپلائر گروپ میں پاک چین ایٹمی تعاون کیخلاف ووٹ دینگے ، امریکا

 • بھارت اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی معاہدے پر دستخط

 • سرینگر میں مکمل ہڑتال، کپواڑہ میں کرفیو، نماز جمعہ سے روک دیاگیا، بھارتی فوج کا مظاہرین پر حملہ

 • امریکا: 3 طالبان کمانڈروں پر پابندی عائد، اثاثے منجمد

Sunday, September 05, 2010

Visit English Version

 

سرچ

خبريں
خبر نامہ

 آپکی نظرمیں

پاکستان میں دہشت گردی، امریکا، بھارت اور اسرائیل ملوث ہوسکتے ہیں

  ہاں
  نہیں
  پتہ نہیں

Sponsors Links

Pakistan peoples party

Pakistan Muslim League (Q)

Pakistan Muslim League (N)

Home | Archive | Search | Contact Us |  Links