وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ترکی پہنچ گئے
انقرہ ... وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ترکی کے چھ روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے ۔ میاں شہباز شریف نے انقرہ آمد کے بعد تر ک وزیر خارجہ احمد داؤد اولو سے ناشتے پر ملاقات کی ۔وہ آج شام ترکی کے صدر عبدللہ گل سے ملاقات کریں گے جبکہ نائب وزیراعظم بلند آرلیج ،وزیر اعلی پنجاب کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے۔اس کے علاوہ میاں شہبازشریف مختلف وزراءسمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔